اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 381 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 381

اسماء المهدی صفحہ 381 محمد بن عبد اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کا ایک نام محمد بن عبد اللہ بیان فرمایا ہے۔چنانچہ اس نام کی حکمت بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: محمد بن عبد اللہ کے آنے سے مقصود یہ ہے کہ جب دنیا ایسی حالت میں ہو جائے گی جو اپنی درستی کے لئے سیاست کی محتاج ہو گی تو اس وقت کوئی شخص مثیل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو کر ظاہر ہوگا۔اور یہ ضرور نہیں کہ در حقیقت اس کا نام محمد ابن عبد اللہ ہو۔بلکہ احادیث کا مطلب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کے نزدیک اس کا نام محمد ابن عبد اللہ ہوگا۔کیونکہ وہ آنحضرت کا مثیل بن کر آئے گا۔صل الله الوسام (روحانی خزائن جلد 3 ، صفحہ 409 - ازالہ اوہام حصہ دوم )