اسماء المہدی علیہ السلام — Page 344
اسماء المهدی صفحہ 344 نشان بھی اسلام کی تائید میں دکھلائے جائیں تو گویا اسلام میں داخل ہونے کے لئے تمام زمین کے عیسائیوں پر رحمت کا دروازہ کھول دیا جائے گا۔سو یہی تیسری صورت ہے جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔خدا تعالیٰ نے ایک طرف تو مجھے آسمانی نشان عطا فرمائے ہیں اور کوئی نہیں کہ ان میں میرا مقابلہ کر سکے۔اور دنیا میں کوئی عیسائی نہیں کہ جو آسمانی نشان میرے مقابل پر دکھلا سکے اور دوسری خدا کے فضل اور کرم اور رحم نے میرے پر ثابت کر دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نہ صلیب پر فوت ہوئے نہ آسمان پر چڑھے۔۔اس لئے میں زور سے اور دعوے سے کہتا ہوں کہ جس کسر صلیب کا بخاری میں وعدہ تھا۔اس کا پورا سامان مجھے عطا کیا گیا ہے۔اور ہر ایک عقلِ سلیم گواہی دے گی کہ بجز اس صورت کے اور کوئی مؤثر اور معقول صورت کسر صلیب کی نہیں۔۔۔اب ہر ایک عقلمند موازنہ کرسکتا ہے کہ کیا وہ امور جو اشاعتِ اسلام اور کسر صلیب کے لئے ہم پر کھولے گئے ہیں۔وہ دلوں کو کھینچنے والے اور مؤثر معلوم ہوتے ہیں یا ہمارے مسلمان مخالفوں کے فرضی مسیح موعود کا یہ طریق کہ گویا وہ آتے ہی بے خبر اور غافل لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دے گا۔یادر ہے کہ عیسائی مذہب اس قدر دنیا میں پھیل گیا ہے کہ صرف آسمانی نشان بھی اس کے زیر کرنے کے لئے کافی نہیں ہو سکتے کیونکہ مذہب کو چھوڑ نا بڑا مشکل امر ہے۔لیکن یہ صورت کہ ایک طرف تو آسمانی نشان