اسماء المہدی علیہ السلام — Page 339
اسماء المهدی صفحہ 339 ” خدا تعالیٰ نے اس وحی الہی میں جو لکھی جاتی ہے میرے ہاتھ پر دین اسلام کے پھیلانے کی خوشخبری دی۔جیسا کہ اس نے فرمایا۔يَا قَمَرُ يَا شَمْسُ أَنْتَ مِنِّى وَ أَنَا مِنْكَ۔یعنی اے چاند اور اے سورج ! تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔اس وحی الہی میں ایک دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے چاند قرار دیا اور اپنا نام سورج رکھا۔اس سے یہ مطلب ہے کہ جس طرح چاند کا نور سورج سے فیضیاب اور مستفاد ہوتا ہے اسی طرح میرانور خدا تعالیٰ سے فیضیاب اور مستفاد ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 397- تجلیات الہیہ )