اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 276 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 276

اسماء المهدی صفحہ 276 نابود کر ڈالے۔ہوش کرو۔اور کان رکھ کر سنو کہ آسمان کیا کہہ رہا ہے۔اور زمین کے وقتوں اور موسموں کو پہچانو تا تمہارا بھلا ہو۔اور تا تم خشک درخت کی طرح کاٹے نہ جاؤ۔اور تمہاری زندگی کے دن بہت ہوں۔بیہودہ اعتراضوں کو چھوڑ دو۔اور ناحق کی نکتہ چینیوں سے پر ہیز کرو اور فاسقانہ خیالات سے اپنے تئیں بچاؤ۔“ مسلمانوں کی اولا دکونصائح (روحانی خزائن جلد 12 ، صفحہ 4۔سراج منیر ) ”اے مسلمانوں کی اولا د! حد سے بڑھتے نہ جاؤ ممکن ہے کہ انسان اپنی عقل اور اپنے اجتہاد سے ایک رائے کو صحیح سمجھے اور دراصل وہ رائے غلط ہو۔اور ممکن ہے کہ ایک شخص کو کاذب خیال کرے اور دراصل وہ کیا ہو۔تم سے پہلے بہت لوگوں کو دھو کے لگے۔تم کیا چیز ہو کہ تمہیں نہ لگیں۔پس ڈرو اور تقویٰ کی راہ اختیار کرو تا امتحان میں نہ پڑو۔میں بار بار کہتا ہوں کہ اگر یہ انسان کا فعل ہوتا تو کب کا تباہ کیا جاتا۔اور قبل اس کے جو تمہارا ہاتھ اٹھتا خدا کا ہاتھ اس کو تباہ کر دیتا۔۔میں تمہیں بی بی کہتا ہوں کہ جو کچھ تمہیں دکھایا گیا اگر ان اندھوں کو دکھایا جاتا کہ اس صدی سے پہلے گذر گئے تو وہ اندھے نہ رہتے۔سوتم روشنی کو پا کر اس کو ر ڈ نہ کرو۔خدا تمہیں روشن آنکھیں دینے کے لئے تیار ہے۔اور پاک دل بھٹنے کے لئے مستعد ہے۔وہ نئے طور سے اپنی ہستی تم پر ظاہر کرنا