اسماء المہدی علیہ السلام — Page 275
اسماء المهدی صفحه 275 قُلْ إِنِّي مِنَ الصَّادِقِينَ تو کہہ کہ میں یقینا راستباز ہوں۔صادق صادق تمہارے ہاتھ سے بھی ہلاک نہیں ہوگا ( تذکر طبع چہارم - صفحہ 196 ) ” صادق تمہارے ہاتھ سے کبھی ہلاک نہیں ہوگا۔اور راستباز تمہارے منصوبوں سے تباہ نہیں کیا جائے گا۔تم بدقسمتی سے بات کو دُور تک مت پہنچاؤ کہ جس قدر تم گنتی کرو گے دو تمہاری طرف ہی عود کرے گی۔اور جس قدر اس کی رسوائی چاہو گے وہ اُلٹ کر تم پر ہی پڑے گی۔اے بدقسمتو ! کیا تمہیں خدا پر بھی ایمان ہے یا نہیں۔خدا تمہاری مرادوں کو اپنی مُرادوں پر کیونکر مقدم رکھ لے۔اور اس سلسلہ کو جس کا قدیم سے اس نے ارادہ کیا ہے۔کیونکر تمہارے لئے تباہ کر ڈالے تم میں سے کون ہے جو ایک دیوانہ کے کہنے سے اپنے گھر کو مسمار کر دے اور اپنے باغ کو کاٹ ڈالے اور اپنے بچوں کا گلا گھونٹ دے۔سواے نادانوں! اور خدا کی حکمتوں سے محرومو! یہ کیونکر ہو کہ تمہاری احمقانہ دعا ئیں منظور ہو کر خدا اپنے باغ اور اپنے گھر اور اپنے پروردہ کو نیست و