اسماء المہدی علیہ السلام — Page 244
اسماء المهدی صفحہ 244 روح الله روح اللہ کہہ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہر قسم کے ناپاک اور خطرناک الزامات اور بہتانوں سے پاک ٹھہرایا گیا ہے اور خدا تعالیٰ سے تائید یافتہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: ” جب انسان تبتل الی اللہ میں ایسا کمال حاصل کرے کہ فقط روح رہ جائے۔تب وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک روح اللہ ہو جاتا ہے۔اور آسمان میں اس کا نام عیسی رکھا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے ایک روحانی پیدائش اس کو ملتی ہے جو کسی جسمانی باپ کے ذریعہ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل کا سایہ اس کو وہ پیدائش عنائت کرتا ہے۔پس در حقیقت تزکیہ اور فنافی اللہ کا کمال یہی ہے کہ ظلمات جسمانیہ سے اس قدر تجر دحاصل کرے که فقط روح باقی رہ جائے۔یہی مرتبہ عیسویت ہے۔" (روحانی خزائن جلد چہارم صفحہ 368۔نشان آسمانی )