اسماء المہدی علیہ السلام — Page 242
اسماء المهدی صفحہ 242 رسل "كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِی خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔اس وحی الہی میں خدا نے میرا نام رُسُل رکھا ہے۔کیونکہ جیسا کہ براہین احمدیہ میں لکھا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں۔میں آدم ہوں ، میں شیث ہوں، ہمیں نوح ہوں میں ابراہیم ہوں ، میں اسحاق ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں داؤد ہوں، میں عیسیٰ ہوں ، اور آنحضرت ﷺ کے نام کا میں مظہر ائم ہوں یعنی ظلمی طور پر محمد اور احمد ہوں۔“ الله ( تذکر طبع چہارم - صفحه 540)