اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 95 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 95

اسماء المهدی صفحہ 95 فَصِرْتُ لَهُمْ عِيْسَىٰ إِذَا مَا تَهَوَّدُوا وَهذَا كَفى مِنِّى لِقَوْمٍ تَفَكَّرُوا (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 333) یعنی کچھ دل یہود کی طرح ہو گئے۔پس یاد کرو یہ وہی خبر ہے جو پہلے آچکی ہے۔پس جب وہ یہودی بن گئے تو میں ان کے لئے عیسی بن گیا اور میری طرف سے اس قدر بیان ان لوگوں کے لئے کافی ہے جو غور وفکر کرتے ہیں۔چودھویں صدی کے مسلمانوں کا یہی نقشہ دردمند مسلمان علماء و شعراء نے بھی کھینچا ہے۔چنانچہ مولانا الطاف حسین حالی مرحوم اپنی مسدس میں ایک جگہ مسلمانوں کی موجودہ حالت کا اس طرح ذکر کرتے ہیں نہ گر ختم گر ختم ہوتی عرب نبوت کوئی ہم تو ضلالت ہے جیسے مذکور قرآن کے یہود پر مبعوث ہوتا پیمبر اندر اور نصاری کی اکثر آتی جتاتی یوں ہی جو کتاب اس پیمبر پہ وہ گمراہیاں ہماری مسدس حالی صفحه 57 بار اول 1988 مطبع فیروز سنز لاہور ) اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے بانگ درا میں لکھا وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود (با نگ درا جواب شکوہ صفحہ 157 بحوالہ کلیات اقبال ناشر : جواد اکمل بٹ۔نیاز جہانگیر پرنٹرز، لاہور )