اسماء المہدی علیہ السلام — Page 492
اسماء المهدی گے۔صفحه 492 طرف رجوع کریں گے۔اور یوسف کی طرح یہ عزت مجھے اسی توہین کے عوض دی جائے گی بلکہ دی گئی جس تو ہین کو ان دنوں ناقص العقل لوگوں نے کمال تک پہنچایا ہے۔اور گو میں زمین کی سلطنت کے لئے نہیں آیا مگر میرے لئے آسمان پر سلطنت ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی۔اور مجھے خدا نے اطلاع دی ہے کہ آخر بڑے بڑے مفسد اور سرکش تجھے شناخت کریں (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 103۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) خدا فرماتا ہے کہ میں حیرت ناک کام دکھلاؤں گا اور بس نہیں کروں گا جب تک کہ لوگ اپنے دلوں کی اصلاح نہ کر لیں۔اور جس طرح یوسف نبی کے وقت میں ہوا کہ سخت کال پڑا یہاں تک کہ کھانے کے لئے درختوں کے پتے بھی نہ رہے۔اس طرح ایک آفت کا سامنا موجود ہو گا۔اور جیسا یوسف نے اناج کے ذخیرے سے لوگوں کی جان بچائی تھی۔اسی طرح جان بچانے کے لئے خدا نے اس جگہ مجھے ایک روحانی غذا کا مہتم بنایا ہے۔جو شخص اس غذا کو سچے دل سے پورے وزن کے ساتھ کھائے گا میں یقین رکھتا ہوں کہ ضرور اس پر رحم کیا جائے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم - صفحه 638) ایک اور جگہ آپ مسیح کی جس کا ایک نام یوسف بھی ہے، علامات خاصہ سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب وہ آئے گا تو : وو مسلمانوں کی اندرونی حالت کو جو اس وقت بغایت درجہ بگڑی ہوئی