اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 476 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 476

اسماء المهدی صفحہ 476 رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی۔اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ۔“ 66 (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 269-268، حقیقۃ الوحی ) آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب اک برہنہ سے نہ ہو گا یہ کہ تا باندھے ازار یک بیک اک زلزلہ سے سخت جنبش کھائیں گے کیا بشر اور کیا شجر اور کیا حجر اور کیا بحار اک جھپک میں یہ زمیں ہو جائے گی زیر و زبر نالیاں خوں کی چلیں گی جیسے آب رودبار ہوش اڑ جائیں گے انساں کے پرندوں کے حواس بھولیں گے نغموں کو اپنے سب کبوتر اور ہزار ہر مسافر پر وہ ساعت سخت ہے اور وہ اور وہ گھڑی راہ کو بھولیں گے ہو کر مست و بیخود راہوار اک نمونہ قہر کا ہوگا وہ ربانی نشاں آسماں حملے کرے گا کھینچ کر اپنی کٹار (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 152-151۔براہین احمدیہ حصہ پنجم )