اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 446 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 446

اسماء المهدی صفحہ 446 منادی رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًّا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ (روحانی خزائن جلد اول صفحہ 268- حاشیه در حاشیہ نمبر 1۔براہین احمدیہ چہار حصص ) ترجمہ : ( وہ کہیں گے ) اے ہمارے رب یقیناً ہم نے ایک منادی کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا ایمانوں کو قومی کروں اور خدا تعالیٰ کا وجودلوگوں پر ثابت کر کے دکھلاؤں۔کیونکہ ہر ایک قوم کی ایمانی حالتیں نہایت کمزور ہوگئی ہیں اور عالم آخرت صرف ایک افسانہ سمجھا جاتا ہے اور ہر ایک انسان اپنی عملی حالت سے بتارہا ہے کہ وہ جیسا کہ یقین دنیا اور دنیا کی جاہ ومراتب پر رکھتا ہے اور جیسا کہ اس کو بھروسہ دنیوی اسباب پر ہے یہ یقین اور یہ بھروسہ ہرگز اس کو خدا تعالیٰ اور عالم آخرت پر نہیں۔زبانوں پر بہت کچھ ہے مگر دلوں میں دنیا کی محبت کا غلبہ ہے۔سو میں بھیجا گیا ہوں کہ تا سچائی اور ایمان کا زمانہ پھر آئے اور دلوں میں تقویٰ پیدا ہو۔سو یہی افعال میرے وجود کی علت غائی ہیں۔(روحانی خزائن جلد 13 صفحه 293-291 حاشیہ۔کتاب البریہ ) ” خدائے تعالیٰ نے اس زمانہ کو تاریک پا کر اور دنیا کوغفلت اور کفر اور