اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 440 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 440

اسماء المهدی صفحہ 440 عاجزی سے تیری جناب میں التجا کرتے ہیں کہ اس شخص کا تیرے نزدیک کہ جو مسیح موعود اور مہدی اور مجدد الوقت ہونے کا دعوی کرتا ہے کیا حال ہے۔کیا صادق ہے یا کاذب اور مقبول ہے یا مردود۔اپنے فضل سے یہ حال رؤیا یا کشف یا الہام سے ہم پر ظاہر فرما۔تا اگر مردود ہے تو اس کے قبول کرنے سے ہم گمراہ نہ ہوں اور اگر مقبول ہے اور تیری طرف سے ہے تو اس کے انکار اور اس کی اہانت سے ہم ہلاک نہ ہو جائیں۔ہمیں ہر ایک قسم کے فتنہ سے بچا کہ ہر ایک قوت تجھ کو ہی ہے۔آمین یہ استخارہ کم سے کم دو ہفتے کریں۔لیکن اپنے نفس سے خالی ہو کر۔کیونکہ جو شخص پہلے ہی بغض سے بھرا ہوا ہے اور بدظنی اس پر غالب آگئی ہے، اگر وہ خواب میں اس شخص کا حال دریافت کرنا چاہے جس کو وہ بہت ہی برا جانتا ہے تو شیطان آتا ہے اور موافق اس ظلمت کے جو اس کے دل میں ہے اور پر ظلمت خیالات اپنی طرف سے اس کے دل میں ڈال دیتا ہے۔پس اس کا پچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہوتا ہے۔سو اگر تو خدا تعالیٰ سے کوئی خبر دریافت کرنا چاہے تو اپنے سینہ کو بلکلی بغض اور عناد سے دھو ڈال اور اپنے تئیں بکلی خالی النفس کر کے اور دونوں پہلوؤں بغض اور محبت سے الگ ہو کر اس سے ہدایت کی روشنی مانگ کہ وہ ضرور اپنے وعدہ کے موافق اپنی طرف سے روشنی نازل کرے گا۔جس پر نفسانی اوہام کا کوئی دخان نہیں ہو گا۔سواے حق کے طالبو! ان مولویوں کی باتوں سے فتنہ میں مت پڑو۔اٹھو اور کچھ مجاہدہ کر کے اس قومی اور قدیر اور علیم اور