اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 439 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 439

اسماء المهدی مقبول اور مردود میں فرق معلوم کرنے کا آسان طریق صفحہ 439 سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی تصنیف ” نشان آسمانی میں مقبول و مردود میں فرق جاننے اور رفع شک کی آسان صورت پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اس جگہ یہ بھی بطور تبلیغ کے لکھتا ہوں کہ حق کے طالب جو مؤاخذہ الہی سے ڈرتے ہیں وہ بلاتحقیق اس زمانہ کے مولویوں کے پیچھے نہ چلیں اور صلى الله آخری زمانہ کے مولویوں سے جیسا کہ پیغمبر خدا نے ڈرایا ہے ویسا ہی ڈرتے رہیں۔اور ان کے فتووں کو دیکھ کر حیران نہ ہو جاویں۔کیونکہ یہ فتو ی کوئی نئی بات نہیں۔اور اگر اس عاجز پر شک ہو اور وہ دعویٰ جو اس عاجز نے کیا ہے اس کی صحت کی نسبت دل میں شبہ ہو تو میں ایک آسان صورت رفع شک کی بتلاتا ہوں جس سے ایک طالب صادق انشاء اللہ مطمئن ہوسکتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اول تو بہ نصوح کر کے رات کے وقت دو رکعت نماز پڑھیں۔جس کی پہلی رکعت میں سورۃ یسین اور دوسری رکعت میں اکیس 21 مرتبہ سورۃ اخلاص ہو اور پھر بعد اس کے تین سو 300 مرتبہ درود شریف اور تین سومرتبہ استغفار پڑھ کر خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ: اے قادر کریم تو پوشیدہ حالات کو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے۔اور مقبول اور مردود اور مفتری اور صادق تیسری نظر سے پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔پس ہم