اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 438 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 438

اسماء المهدی صفحہ 438 جس طرح خدا تعالی اپنے لئے یہ امر چاہتا ہے کہ وہ شناخت کیا جائے ایسا ہی ان کے لئے بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کے بندے ان کو شناخت کر لیں۔پس اسی غرض سے وہ بڑے بڑے نشان ان کی تائید اور نصرت میں ظاہر کرتا ہے۔ہر ایک جو اُن کا مقابلہ کرتا ہے ہلاک ہوتا ہے۔ہر ایک۔جو اُن سے عداوت کرتا ہے آخر خاک میں ملایا جاتا ہے۔اور خدا اُن کی ہر بات میں اور حرکات اور ان کے لباس میں اور مکان میں برکتیں رکھ دیتا ہے۔اور ان کے دوستوں کا دوست اور ان کے دشمنوں کا دشمن بن جاتا ہے۔اور زمین اور آسمان کو ان کی خدمت میں لگا دیتا ہے۔اور جیسا کہ زمین اور آسمان کی مخلوقات پر نظر ڈال کر ماننا پڑتا ہے کہ ان مصنوعات کا ایک خدا ہے۔ایسا ہی ان تمام نصرتوں اور تائیدوں اور نشانوں پر نظر ڈال کر جو ان کے لئے خدا تعالیٰ ظاہر فرماتا ہے قبول کرنا پڑتا ہے کہ وہ مقبول الہی ہیں۔پس وہ اُن تائیدوں اور نصرتوں اور نشانوں سے شناخت کئے جاتے ہیں۔کیونکہ وہ اس کثرت اور صفائی سے ہوتے ہیں کہ ان میں کوئی دوسرا شریک ان کا ہو ہی نہیں سکتا۔“ روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 52-51، حقیقۃ الوحی ) ایک سوسال سے زائد تاریخ احمدیت کا ہر ورق اور ہر دن اس امر پر شاہد ہے کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام مقبول الرحمن تھے۔خدا تعالیٰ آپ کی تائید و نصرت کے لئے دوستوں، دشمنوں ، اپنوں، غیروں اور مختلف قوموں اور ملکوں کے افراد و اقوام میں بے شمار نشانات ظاہر فرما تا رہا۔