اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 433 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 433

اسماء المهدی صفحہ 433 اور عام علوم ومعارف خدا سے پانے والا ہو۔نہ علم دین میں کسی کا شاگرد ہو اور نہ امور فقر میں کسی کا مرید۔اور ایسا ہی روح پاک مقدس سے تائید یافتہ ہو۔اور ان امراض میں سے جود نیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ہر ایک قسم کے روحانی مرض کے دور کرنے پر قادر ہو اور ظاہر ہے کہ بعض اشخاص عقلی ابتلاؤں کی وجہ سے مریض ہوتے ہیں اور بعض نقلی ابتلاؤں کی وجہ سے اور عیسی ہونے کے لئے شرط ہے کہ روح القدس سے تائید پاکر ہر ایک بیمار کو اچھا کرے۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 359-358۔اربعین نمبر (3)