اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 409 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 409

اسماء المهدی صفحہ 409 مسیح السماء حضرت مسیح موعود علماء اور خصوصاً مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب سے مخاطب ہوتے ہوئے فرماتے ہیں کہ علوم روحانی اور اسرار نہانی اسی شخص پر کھولے جاتے ہیں جو آسمان سے آتا ہے اور وہ صحیح السماء کہلاتا ہے۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں: اپنے منہ سے کوئی مرتبہ انسان کو نہیں مل سکتا جب تک آسمانی نور اس کے ساتھ نہ ہو۔اور جس علم کے ساتھ آسمانی نور نہیں وہ علم نہیں ، وہ جہل ہے۔وہ روشنی نہیں وہ ظلمت ہے۔وہ مغز نہیں وہ اُستخواں ہے۔ہمارا دین (یعنی اسلام۔ناقل ) آسمان سے آیا ہے۔اور وہی اس کو سمجھتا ہے جو وہ بھی آسمان سے ہی آیا ہو۔کیا خدا تعالیٰ نے نہیں فرمایا لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ۔میں قبول نہیں کروں گا اور ہر گز نہیں مانوں گا کہ آسمانی علوم اور ان کے اندرونی بھید اور ان کے تہ در تہ چھپے ہوئے اسرار ز مینی لوگوں کو خود بخود آ سکتے ہیں۔زمینی لوگ دَابَّةُ الْأَرْضِ ہیں، مسیح السماء نہیں ہیں۔مسیح السماء آسمان سے اترتا ہے اور اس کا خیال آسمان کو سح کر کے آتا ہے اور روح القدس اس پر نازل ہوتا ہے اس لئے وہ آسمانی روشنی ساتھ رکھتا ہے۔لیکن دابَّةُ الأَرْضِ کے ساتھ زمین کی غلاظتیں ہوتی ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 573 - ازالہ اوہام۔حصہ دوم )