اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 408 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 408

اسماء المهدی صفحہ 408 وو مسيح الخلق مدت ہوئی کہ پہلے اس سے طاعون کے بارے میں حكايةً عن الغير خدا نے مجھے یہ خبر دی تھی یا مَسِيحَ الْحَقِّ عَدْوَانَا مَگر آج 21 اپریل 1902 ء ہے۔اُسی الہام کو پھر اس طرح فرمایا گیا۔يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا لَن تَرَى مِنْ بَعْدُ مَوَادَّنَا وَ فَسَادَنَا۔یعنی اے خدا کے مسیح جو مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہماری جلد خبر لے۔اور ہمیں اپنی شفاعت سے بچا۔تو اس کے بعد ہمارے خبیث مادوں کو نہیں دیکھے گا اور نہ ہمارا فساد کچھ فساد باقی رہے گا۔“ ( تذکر طبع چہارم - صفحہ 346) دافع البلاء روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 228 حاشیہ ) يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا یعنی اے خلقت کے لئے مسیح ہماری متعدی بیماریوں کے لئے توجہ کر “ 66 (روحانی خزائن جلد 12 - سراج منیر۔پیشگوئی نمبر 18 ص 70)