اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 405 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 405

اسماء المهدی زَوْجُكَ الْجَنَّةَ کے الہام میں دیا گیا ہے کہ : صفحه 405 الهام يَا مَرْيَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ الہام میں لفظ مریم سے مؤلف مراد ہے جس کو ایک روحانی مناسبت کے سبب سے مریم سے تشبیہ دی گئی ہے۔وہ مناسبت یہ ہے کہ جیسے حضرت مریم علیہا السلام بلاشو ہر حامل ہوئی ہیں۔چنانچہ ظاہر قرآن کی دلالت ہے اور انجیل میں تو اس پر صاف تصریح ہے، ایسے ہی مؤلف براہین احمدیہ بلا تربیت و صحبت کسی پیر، فقیر، ولی، مرشد کے ربوبیت غیبی سے تربیت پاکر مورد الہامات غیبیہ و علوم لدنیہ ہوئے ہیں۔اس تشبیہ کی ایک ادنیٰ مثال نظامی کا یہ شعر ہے جس میں انہوں نے اپنی طبیعت کو مریم سے تشبیہ دی ہے: ضمیرم نه زن بلکه آتش زن ست که مریم صفت بکر آبستن سـت (اشاعة السنة " ریویو براہین احمدیہ نمبر 9 جلد 7 ( جون جولائی اگست 1884ء) صفحہ 280) میرا باطن ” زن ( یعنی انسان کی مادہ نسل ) جیسا نہیں بلکہ ” آتش زن (یعنی بشر مادہ کا نُور ) ہے جس سے مریم صفت کنواری باردار ہوتی ( اور عیسی صفت انسان پیدا کرتی ) ہے۔