اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 404 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 404

اسماء المهدی وو صفحه 404 ” خدا نے سورہ فاتحہ میں آیت اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں بشارت دی کہ اس امت کے بعض افراد انبیاء گزشتہ کی نعمت بھی پائیں گے۔نہ یہ کہ نرے یہود ہی بنیں یا عیسائی بنیں اور ان قوموں کی بدی تو لے لیں مگر نیکی نہ لے سکیں۔اسی کی طرف سورۃ تحریم میں بھی اشارہ کیا ہے کہ بعض افراد امت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ مریم صدیقہ سے مشابہت رکھیں گے جس نے پارسائی اختیار کی۔تب اس کے رحم میں میسی کی روح پھونکی گئی اور عیسی اس سے پیدا ہوا۔اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس امت میں ایک شخص ہوگا کہ پہلے مریم کا مرتبہ اس کو ملے گا پھر اس میں عیسی کی روح پھونکی جاوے گی۔تب مریم میں سے عیسی نکل آئے گا۔یعنی وہ مریمی صفات سے عیسوی صفات کی طرف منتقل ہو جائے گا۔گویا مریم ہونے کی صفت نے عیسی ہونے کا بچہ دیا اور اس طرح پر وہ ابن مریم کہلائے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 48 - کشتی نوح) مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے نزدیک مریم نام دینے میں حکمت مولوی محمد حسین بٹالوی ” براہین احمدیہ پر ریویو کرتے ہوئے مریم نام دینے کی حکمت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں جو آپ کو يَا مَرْيَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَ