اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 314 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 314

اسماء المهدی صفحہ 314 یہودیوں میں جو حضرت عیسی کی دوبارہ آمد کے منتظر ہیں مشابہت ثابت ہوگئی۔اور یہی خدا تعالیٰ کا مقصد تھا۔اور جیسا کہ اسرائیلی یہودیوں اور ان یہودیوں میں مشابہت ثابت ہوگئی۔اسی طرح اسرائیلی عیسی اور اس عیسی میں جو میں ہوں مشابہت بدرجہ کمال پہنچ گئی۔کیونکہ وہ عیسی اسی وجہ سے یہودیوں کی نظر سے رڈ کیا گیا کہ ایک نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا۔اور اسی طرح یہ عیسی جو میں ہوں۔ان یہودیوں کی نگاہ میں رڈ کیا گیا ہے کہ ایک نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا۔اور صاف ظاہر ہے کہ جن لوگوں کو احادیث نبویہ اس امت کے یہودی ٹھہراتی ہیں جن کی طرف آیت غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ بھی اشارہ کرتی ہے وہ اصل یہودی نہیں ہیں۔بلکہ اسی امت کے لوگ ہیں جن کا نام یہودی رکھا گیا ہے۔اسی طرح وہ عیسی بھی اصل عیسی نہیں ہے جو بنی اسرائیل میں سے ایک نبی تھا بلکہ وہ بھی اسی امت میں سے ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کی اس رحمت اور فضل سے بعید ہے جو اس امت کے شامل حال رکھتا ہے کہ وہ اس امت کو یہودی کا خطاب تو دے بلکہ ان یہودیوں کا خطاب دے جنہوں نے الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی حجت پیش کر کے حضرت عیسی کو کافر اور کذاب ٹھہرایا تھا لیکن اس امت کے کسی فرد کو میسی کا خطاب نہ دے۔تو کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا ہے کہ یہ امت خدا تعالیٰ کے نزدیک کچھ ایسی بد بخت اور بد قسمت ہے کہ اس کی نظر میں شریر اور نافرمان یہودیوں کا خطاب تو پاسکتی ہے۔مگر اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں کہ عیسی کا خطاب پاوے۔پس