اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 293 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 293

اسماء المهدی صفحہ 293 ہو گئی ہے۔مگر ظلی نبوت جس کے معنے ہیں کہ محض فیض محمدی سے وحی پانا، وہ قیامت تک باقی رہے گی۔تا انسانوں کی تکمیل کا دروازہ بند نہ ہو اور تا یہ نشان دنیا سے مٹ نہ جائے کہ آنحضرت ﷺ کی ہمت نے قیامت تک یہی چاہا ہے کہ مکالمات اور مخاطبات الہیہ کے دروازے کھلے رہیں اور معرفت الہیہ جو مدار نجات ہے مفقود نہ ہو جائے“۔(روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 30۔حقیقۃ الوحی ) ظلی نبوت سے مراد اور اس کی ضرورت واہمیت " میں بیچ بیچ کہتا ہوں کہ اسلام ایسے بدیہی طور پر سچا ہے کہ اگر تمام کفار روئے زمین پر دعا کرنے کے لئے ایک طرف کھڑے ہوں اور ایک طرف صرف میں اکیلا اپنے خدا کی جناب میں کسی امر کے لئے رجوع کروں تو خدا میری ہی تائید کرے گا۔مگر نہ اس لئے کہ سب سے میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں اس رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نیو تیں اس پر ختم ہیں اور اس کی شریعت خاتم الشرائع ہے۔مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں۔یعنی وہ نبوت جو اس کی کامل پیروی سے ملتی ہے۔اور جو اس کے چراغ میں سے ٹور لیتی ہے، وہ ختم نہیں۔کیونکہ وہ محمدی نبوت ہے۔یعنی اس کا ظلت ہے۔اور اسی کے ذریعہ سے اور اسی کا مظہر ہے اور اسی سے فیضیاب ہے۔خدا اس شخص کا دشمن ہے جو قرآن شریف کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہے۔