اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 292 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 292

اسماء المهدی صفحه 292 ایک تو یہ کہ اس سے آنحضرت ﷺ کی بدرجہ غایت کمالیت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ جس چراغ سے دوسرا چراغ روشن ہوسکتا ہے اور ہمیشہ روشن ہوتا ہے وہ ایسے چراغ سے بہتر ہے جس سے دوسرا چراغ روشن نہ ہو سکے۔دوسرے اس امت کی کمالیت اور دوسری امتوں پر اس کی فضیلت اس افاضہ دائی سے ثابت ہوتی ہے اور حقیت دینِ اسلام کا ثبوت ہمیشہ تر و تازہ ہوتا رہتا ہے۔صرف یہی بات نہیں ہوتی کہ گزشتہ زمانہ پر حوالہ دیا جائے۔اور یہ ایک ایسا امر ہے کہ جس سے قرآن شریف کی حقانیت کے انوار آفتاب کی طرح ظاہر ہو جاتے ہیں۔اور دین اسلام کے مخالفوں پر حجت اسلام پوری ہوتی ہے۔اور معاندین اسلام کی ذلت اور رسوائی اور روسیا ہی کامل طور پر کھل جاتی ہے۔کیونکہ وہ اسلام میں وہ برکتیں اور نور دیکھتے ہیں جن کی نظیر کو وہ اپنی قوم کے پادریوں اور پنڈتوں وغیرہ میں ثابت نہیں کر سکتے۔فَتَدَبَّرْأَيُّهَا الصَّادِقُ فِي الطَّلَبِ ايَّدُكَ اللَّهُ فِي طَلَبِكَ (روحانی خزائن جلد اوّل۔صفحہ 270-269 حاشیہ نمبر 1۔براہین احمدیہ ) ظلی نبوت سے مراد محض فیض محمدی سے وحی پانا ہے ” جو شخص بچی پیروی سے اپنا امتی ہونا ثابت نہ کرے اور آپ کی متابعت میں اپنا تمام وجود محو نہ کرے۔ایسا انسان قیامت تک نہ کوئی کامل وحی پا سکتا ہے نہ کامل ملہم ہو سکتا ہے کیونکہ مستقل بوت آنحضرت نے پرختم صلى الله