اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 262 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 262

اسماء المهدی صفحه 262 اسی طرح فرمایا : ہائے میری قوم نے تکذیب کرکے کیا لیا زلزلوں سے ہوگئے صدہا مساکن مثل غار (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 128 براہین احمدیہ حصہ پنجم ) ایک اور الہام میں اللہ تعالیٰ آپ سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے: قُل عِنْدِي شَهَادَةٌ مِنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُؤْمِنُوْنَ“ اس الہام کا ترجمہ و تشریح کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: " کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم ایمان نہیں لاتے یعنی خدائے تعالیٰ کا تائیدات کرنا اور اسرار غیبیہ پر مطلع فرمانا اور پیش از وقوع پوشیدہ خبریں بتلانا اور دعاؤں کو قبول کرنا اور مختلف زبانوں میں الہام دینا اور معارف اور حقائق الہیہ سے اطلاع بخشا۔یہ سب خدا کی شہادت ہے جس کو قبول کرنا ایماندار کا فرض ہے۔“ ( تذکرہ طبع چہارم۔صفحہ 79) (روحانی خزائن جلد اول صفحہ 663-662 حاشیہ نمبر 4۔براہین احمدیہ ) آپ قرآنی خوارق و معجزات اور آنحضرت ﷺ کی روحانی قوت کے گواہ ہیں حضور علیہ السلام اپنی کتاب چشمہ معرفت میں قرآنی خوارق و معجزات اور اپنے آقا و مطاع محمد مصطفی احمد مجتبی ﷺ کی روحانی قوت اور اعلیٰ مرتبت کا ذکر