اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 253 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 253

اسماء المهدی صفحہ 253 سلطان عبد القادر اس الہام میں میرا نام سلطان عبدالقادر رکھا گیا کیونکہ جس طرح سلطان دوسروں پر حکمران اور افسر ہوتا ہے اسی طرح مجھ کو تمام روحانی درباریوں پر افسری عطا کی گئی ہے۔یعنی جولوگ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے والے ہیں ، ان کا تعلق نہیں رہے گا جب تک وہ میری اطاعت نہ کریں اور میری اطاعت کا جو آ اپنی گردن پر نہ اٹھائیں۔یہ اسی قسم کا فقرہ ہے کہ قَدَمِنْ هَذِهِ عَلَى رَقَبَةِ كُلِّ وَلِيِّ اللَّهِ۔یہ فقرہ سید عبد القادر رضی اللہ عنہ کا ہے جس کے معنے ہیں کہ ہر ایک ولی کی گردن پر میرا قدم ہے۔أُحِلَّ لَهُ الطَّيِّبَاتُ قُلْ مَا فَعَلْتُ إِلَّا مَا أَمَرَنِيَ اللَّهُ۔اس سلطان عبد القادر کے لئے وہ تمام چیزیں حلال کی گئیں جو پاک ہیں۔کہہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو خدا کے حکم کے برخلاف ہو بلکہ وہی کیا جو خدا نے مجھے فرمایا۔“ ( تذکر طبع چہارم صفحه 599)