اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 218 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 218

اسماء المهدی صفحہ 218 وو داؤد يَا دَاوُدُ عَامِلْ بِالنَّاسِ رِفْقًا وَاِحْسَانًا اے داؤ د خلق اللہ کے ساتھ رفق اور احسان کے ساتھ معاملہ کر۔میں داؤد ہوں۔( تذکر طبع چہارم صفحه 82) (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 76 حاشیہ، حقیقة الوحی ) کچھ دن گزرے ہیں کہ اس عاجز کو ایک عجیب خواب آیا اور وہ یہ ہے کہ ایک مجمع زاہدین اور عابدین ہے اور ہر ایک شخص کھڑا ہو کر اپنے مشرب کا حال بیان کرتا ہے۔اور مشرب کے بیان کرنے کے وقت ایک شعر موزون اس کے منہ سے نکلتا ہے جس کا اخیر لفظ قعود اور سجود اور شہود وغیرہ آتا ہے۔جیسے یہ مصرعہ تمام شب گذرا نیم در قیام و سجود چند زاہدین اور عابدین نے ایسے ایسے شعر اپنی تعریف میں پڑھے ہیں۔پھرا خیر پر اس عاجز نے اپنے مناسب حال سمجھ کر ایک شعر پڑھنا چاہا ہے مگر اس وقت وہ خواب کی حالت جاتی رہی۔اور جو شعر اس خواب کی مجلس میں پڑھنا تھا وہ بطور الہام زبان پر جاری ہو گیا۔اور وہ یہ ہے۔طريق زہد و تعبـد نـــدانــم اے زاہد