اسماء المہدی علیہ السلام — Page 192
اسماء المهدی صفحه 192 حکم نام میں پیشگوئی تھی کہ مسیح موعود امت کے اختلاف کے وقت میں ظاہر ہوگا وو حکم کے نام کی یہ وجہ ہے کہ مسیح موعود امت کے اختلاف کے وقت میں ظاہر ہوگا۔اور ان میں اپنے قول فیصل کے ساتھ وہ حکم دے گا جو قریب انصاف ہوگا۔اور اس کے زمانہ کے وقت میں کوئی عقیدہ ایسا نہیں ہوگا جن میں کئی قول نہ ہوں۔پس وہ حق کو اختیار کرے گا اور باطل اور گمراہی کو چھوڑ دے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 90-89 - ترجمه از نجم الھدی ) حکم نام میں یہ پیشگوئی بھی ہے کہ اس کی مخالفت ہوگی حکم کا لفظ صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت اختلاف ہوگا اور 73 فرقے موجود ہوں گے۔اور ہر فرقہ اپنے مسلمات کو جو اس نے بنارکھے میں قطع نظر اس کے کہ وہ جھوٹے ہیں یا خیالی، چھوڑ نا نہیں چاہتا بلکہ ہر ایک اپنی جگہ یہ چاہے گا کہ اس کی بات ہی مانی جاوے اور جو کچھ وہ پیش کرتا ہے وہ سب کچھ تسلیم کر لیا جاوے۔ایسی صورت میں اس حکم کو کیا کرنا ہوگا ؟ کیا وہ سب کی باتیں مان لے گا یا یہ کہ بعض کو رڈ کرے گا اور بعض کو تسلیم کرے گا۔غیر مقلد تو راضی نہیں ہو گا جب تک اس کی پیش کردہ احادیث کا سارا مجموعہ وہ مان نہ لے اور ایسا ہی حنفی ، معتزلہ،شیعہ وغیرہ گل