اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 185 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 185

اسماء المهدی صفحہ 185 جو احمدیت پر حملہ ہوا ہے، وہ اس لئے ہوا ہے کہ ہندو بھی جانتا ہے اور سکھ بھی جانتا ہے اور سیکھی بھی جانتا ہے کہ اگر اسلام نے غلبہ پایا تو احمدیت کے ذریعہ ہی غلبہ پائے گا۔پس اب بھی اس کا اصل مقصد رسول کریم ﷺ کو تباہ کرنا ہے کیونکہ مسیح موعود کا کام اپنا وجود منوانا نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کا وجود منوانا ہے۔آپ خود فرماتے ہیں۔وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے لیکن جس طرح گزشتہ زمانہ میں خانہ کعبہ کو گرانے میں ابرہہ اور اس کا لشکر نا کام رہا تھا اسی طرح ہم جانتے ہیں اور اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کی ساری طاقتیں اور قو تیں مل کر بھی اگر اس سلسلہ کو جسے خدا نے محمد رسول اللہ ﷺ کا دین قائم کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے مٹانا چاہیں تو وہ ساری طاقتیں مل کر بھی اس سلسلہ کو مٹا نہیں سکتیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہم کمزور ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اندر کوئی طاقت نہیں۔لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آسمان کی فوجیں ہماری تائید میں اتریں گی اور اگم تَرَكَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيْل کا نظارہ دنیا متواتر دیکھتی چلی جائے گی۔یہاں تک کہ وہی شخص جس کو مسلمانوں نے اپنی نادانی سے ٹھکرادیا ہے اسی کے ہاتھوں سے اسلام دنیا میں دوبارہ قائم ہو گا۔“ ( تفسیر کبیر جلد دہم۔تفسیر سورۃ الفیل صفحہ 74-73)