اسماء المہدی علیہ السلام — Page 143
اسماء المهدی صفحہ 143 مطابق ہو، ہمارا کام ہے۔پس تم سمجھ سکتے ہو کہ تمہارا چلن اور تمہاراطور اور تمہارا طریق اُسی وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منشاء کو پورا کرنے والا ہو سکتا ہے، اسی وقت محمد رسول اللہ ﷺ کے منشا کو پورا کرنے والا ہو سکتا ہے، اسی وقت زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے خدا کے منشاء کو پورا کرنے والا ہو سکتا ہے جبکہ تم دنیا میں ایک خدا نما وجود بنو “ مشعل راه جلد اول صفحه 247-246، جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ۔تقریر فرموده 1941ء، الفضل 2 اکتوبر 1960 ، صفحہ 4)