اسماء المہدی علیہ السلام — Page 121
اسماء المهدی صفحہ 121 پر دین کی دوبارہ فتح کرے اور وہ تمام لوگ جو اس کے جھنڈے کے نیچے آتے ہیں ان کو بھی اعلیٰ درجہ کے قومی بخشے جاتے ہیں۔اور وہ تمام شرائط جو اصلاح کے لئے ضروری ہوتے ہیں اور وہ تمام علوم جو اعتراضات کے اٹھانے اور اسلامی خوبیوں کے بیان کرنے کے لئے ضروری ہیں اس کو عطا کئے جاتے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 477-476۔ضرورت الامام ) امام الزمان کے لئے چھ ضروری قوتیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وو ” اور میں دیکھتا ہوں کہ اماموں میں بنی نوع انسان کے فائدے اور فیض رسانی کے لئے مندرجہ ذیل قوتوں کا ہونا ضروری ہے"۔اوّل: قوت اخلاق ,, چونکہ اماموں کو طرح طرح کے اوباشوں اور سفلوں اور بدزبان لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اس لئے ان میں اعلیٰ درجہ کی اخلاقی قوت کا ہونا ضروری ہے۔تا ان میں طیش نفس اور مجنونانہ جوش پیدا نہ ہو۔اور لوگ ان کے فیض سے محروم نہ رہیں۔“ چنانچہ حضوڑا فرماتے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 478۔ضرورت الامام )