اسماء المہدی علیہ السلام — Page 117
اسماء المهدی صفحہ 117 28 الاء " میں جب اشتہار ( ریویوع بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی۔ناقل ) کو ختم کر چکا، شاید دو تین سطر میں باقی تھیں تو خواب نے میرے پر زور کیا یہاں تک میں بمجبوری کاغذ کو ہاتھ سے چھوڑ کر سو گیا۔تو خواب میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی عبد اللہ صاحب چکڑالوی نظر کے سامنے آگئے۔میں نے ان دونوں کو مخاطب کر کے یہ کہا: خُسِفَ الْقَمَرُ وَالشَّمْسُ فِي رَمَضَانَ فَبِأَيِّ الْآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ یعنی چاند اور سورج کو تو رمضان میں گرہن لگ چکا۔پس تم اے دونوں صاحبو! کیوں خدا کی نعمت کی تکذیب کر رہے ہو۔پھر میں خواب میں اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کو کہتا ہوں کہ الاء سے مراد اس جگہ میں ہوں۔" ریویو بر مباحثہ چکڑالوی و بٹالوی روحانی خزائن نمبر 19، صفحہ 209 - حاشیہ)