اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 115 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 115

اسماء المهدی صفحہ 115 أعلى "لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى مت خوف کر تجھی کو غلبہ ہے۔یعنی محبت اور برہان اور قبولیت اور برکت کی رو سے تو ہی غالب ہے۔“ ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 668-667۔حاشیہ در حاشیہ نمبر 4) مجھے اس نے اپنے فضل و کرم سے اپنے خاص مکالمہ سے شرف بخشا ہے۔اور مجھے اطلاع دیدی ہے کہ میں جو سچا اور کامل خدا ہوں۔میں ہر ایک مقابلہ میں جو روحانی برکات اور سماوی تائیدات میں کیا جائے تیرے ساتھ ہوں اور تجھ کو غلبہ ہوگا۔“ (روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 138-137 ، جنگ مقدس) مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میں ان مسلمانوں پر بھی اپنے کشفی اور الہامی علوم میں غالب ہوں۔ان کے ملہموں کو چاہئے کہ میرے مقابل پر آدیں۔پھر اگر تائید الہی میں اور فیض سماوی میں اور آسمانی نشانوں میں مجھ پر غالب ہو جائیں تو جس کا رد سے چاہیں مجھ کو ذبح کردیں۔مجھے منظور ہے۔“ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 348) یہ اُسی طرح کا خطاب ہے جیسا کہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (الاعراف:140)