اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 94 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 94

اسماء المهدی صفحه 94 تھی اور لکھے اور بے اصل جھگڑے ان میں برپا ہو گئے تھے اور ایمانی محبت ٹھنڈی ہو گئی تھی اور فرمایا کہ تم تمام وہی کام کرو گے جو یہودیوں نے کئے یہاں تک کہ اگر یہودی سوسمار کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو تم بھی اسی سوراخ میں داخل ہو گے۔یعنی پورے پورے یہودی ہو جاؤ گے اور چونکہ یہودیوں کی اس تباہ حالت میں خدا تعالیٰ نے انہیں فراموش نہیں کیا تھا بلکہ ان کے اخلاق و اعمال درست کرنے کے لئے اور ان غلطیوں کی اصلاح کرنے کی غرض سے مسیح ابن مریم کو انہیں میں سے بھیجا تھا۔لہذا اس امت کو بھی بشارت دی گئی کہ جب تمہاری حالت بھی ان سخت دل یہودیوں کے موافق ہو جائے گی اور تم بھی ظاہر پرست اور بدچلن اور رو بدنیا ہو جاؤ گے اور تمہارے فقراء اور علماء اور دنیا داروں میں اپنی اپنی طرز پر مکاری اور بدچلنی پھیل جائے گی اور وہ شے جس کا نام تو حید اور خدا پرستی اور خدا ترسی اور خدا خواہی ہے بہت ہی کم رہ جائے گی تو مثالی طور پر تمہیں بھی ایک ابن مریم تم میں سے دیا جائے گا تا تمہاری اخلاقی اور عملی اور ایمانی حالت کے درست کرنے کے لئے ایسا ہی زور لگاوے جیسا کہ مسیح ابن مریم نے لگایا تھا“۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 395-394۔ازالہ اوہام حصہ دوم ) سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں: ؎ وَلكِنْ قُلُوْبٌ بِالْيَهُودِ تَشَابَهَتْ وَهَذَا هُوَالنَّبَأُ الَّذِي جَاءَ فَاذْكُرُوا