اسماء المہدی علیہ السلام — Page 59
اسماء المهدی صفحه 59 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس قدر نام دیئے گئے ہیں وہ سب آنحضرت عیہ کے طفیل ہیں که در راه مــحــمــد زد قدم انبیاء را شد مثیل آن م ترم جس نے محمد ﷺ کے طریقے پر قدم مارا، وہ قابل عزت شخص نبیوں کا مثیل بن جاتا ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس قدر اسماء وخطابات سے سرفراز کیا گیا ہے۔دراصل ان سب کا حقیقی مصداق سید نا وسید الورکی حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبی ﷺے ہیں۔اور آپ کے کسی امتی کو ان ناموں سے پکارا جانا اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ فنافی الرسول کا مقام رکھتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آدم نام کی حقیقت اور وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ وو صلى الله آخری زمانہ کا آدم در حقیقت ہمارے نبی کریم ہیں۔۔اور میری نسبت اس کی جناب کے ساتھ استاد اور شاگرد کی ہے“۔(روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 258-257 ترجمه از خطبہ الہامیہ )