اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 58 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 58

اسماء المهدی صفحہ 58 ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں۔اور باقی سب اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو، ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا: الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآن که تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس اُن لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اس پر مقدم رکھتے ہیں۔تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سر چشمہ قرآن میں ہے۔کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی۔تمہارے ایمان کا مصدق یا مکذب قیامت کے دن قرآن ہے۔" (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 27-26 - کشتی نوح)