اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 51 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 51

اسماء المهدی 66 صفحہ 51 ابدالآباد کے لئے خدا تعالیٰ نے قائم کی ہے۔اور تمام جھوٹی نبوتوں کو پاش پاش کر دیا جائے جو ان لوگوں نے بدعتوں کے ذریعہ قائم کی ہیں۔ان ساری گڈیوں کو دیکھ لو اور عملی طور پر مشاہدہ کرو کہ کیا رسول اللہ ﷺ کی ختم نبوت پر ہم ایمان لائے ہیں یا وہ ” تمہاری ان بدعتوں اور نئی نبوتوں نے ہی اللہ تعالیٰ کی غیرت کو تحریک دی کہ رسول اللہ ﷺ کی چادر میں ایک شخص کو مبعوث کرے جو اُن جھوٹی نبوتوں کے بُت کو تو ڑ کر نیست و نابود کرے۔پس اسی کام کے لئے خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔( ملفوظات جلد دوم، صفحه 65-64 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) دنیا میں ایک عظیم الشان نبی انسانوں کی اصلاح کے لئے آیا۔یعنی سیدنا صلى الله حضرت محمد مصطفی ﷺ اور اس نے اس بچے خدا کی طرف لوگوں کو بلایا جس کو دنیا بھول گئی تھی۔لیکن اس زمانہ میں اس کامل نبی کی ایسی تو ہین اور تحقیر کی جاتی ہے جس کی نظیر کسی زمانہ میں نہیں مل سکتی۔پھر خدا نے چودھویں صدی کے سر پر اپنے ایک بندہ کو جو یہی لکھنے والا ہے بھیجا تا اس نبی کی سچائی اور عظمت کی گواہی دے اور خدا کی توحید اور تقدیس کو دنیا میں وو پھیلادے۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 367-366 نسیم دعوت ) وہ خدا جو زمین و آسمان کا خالق ہے میرے پر ظاہر ہوا اور اس نے اس آخری زمانہ کے لئے مجھے مسیح موعود کیا۔۔۔۔اور اسی نے میرے ساتھ