اسماء المہدی علیہ السلام — Page 50
اسماء المهدی صفحہ 50 تمہارے لئے جاگے گا۔تم دشمن سے غافل ہوگے اور خدا اُسے دیکھے گا اور اس کے منصوبے کو توڑے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 22-21 - کشتی نوح) ہے بے خدا بے زہد و تقویٰ بے دیانت بے صفا بن ہے یہ دنیائے دُوں طاعوں کرے اس میں شکار تیرے بن اے میری جاں یہ زندگی کیا خاک یسے جینے سے تو بہتر کر کے ہو جانا غبار چھٹ گئے شیطاں سے جو تھے تیری الفت کے اسیر جو ہوئے تیرے لئے بے برگ و بر۔پائی بہار (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 138 - 139 - براہین احمدیہ حصہ پنجم ) مجھے بھیجا گیا ہے تاکہ میں آنحضرت ﷺ کی کھوئی ہوئی عظمت کو پھر قائم کروں مجھے بھیجا گیا ہے تا کہ میں آنحضرت ﷺ کی کھوئی ہوئی عظمت کو پھر قائم کروں اور قرآن شریف کی سچائیوں کو دنیا کو دکھاؤں۔اور یہ سب کام ہورہا ہے لیکن جن کی آنکھوں پر پٹی ہے وہ اس کو دیکھ نہیں سکتے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 9۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) ہمارا مدعا جس کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں جوش ڈالا ہے، الله یہی ہے کہ صرف اور صرف رسول اللہ ﷺ کی نبوت قائم کی جائے جو