اسماء المہدی علیہ السلام — Page 493
اسماء المهدی صفحہ 493 ہوگی اپنی صحیح تعلیم سے درست کر دے گا۔اور ان کے روحانی افلاس اور باطنی ناداری کو بکلی دور فرما کر جواہرات علوم وحقائق و معارف ان کے سامنے رکھ دے گا یہاں تک کہ وہ لوگ اس دولت کو لیتے لیتے تھک جائیں گے اور ان میں سے کوئی طالب حق روحانی طور پر مفلس اور نادار نہیں رہے گا۔بلکہ جس قدر سچائی کے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کو بکثرت طیب غذا صداقت کی اور شربت شیریں معرفت کا پلایا جائے گا۔اور علوم حقہ کے موتیوں سے ان کی جھولیاں پُر کر دی جائیں گی۔اور جو مغز اور لب لباب قرآن شریف کا ہے، اس عطر کے بھرے ہوئے شیشے ان کو دئے جائیں گے۔“ (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 142 حاشیہ ازالہ اوہام حصہ اوّل)