اسماء المہدی علیہ السلام — Page 491
اسماء المهدی صفحہ 491 یوسف سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یوسف نام بھی رکھا گیا ہے۔اور حضور علیہ السلام پر بہت سی وہ آیات نازل کی گئی ہیں جو قرآن کریم میں حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق موجود ہیں۔حضور اقدس اپنی کتاب براہین احمدیہ حصہ پنجم میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: اس جگہ مجھے یوسف قرار دینے سے ایک اور مفید مقصد بھی مد نظر ہے۔کہ یوسف نے مصر میں پہنچی کر کئی قسم کی ذلتیں اٹھائی تھیں جو دراصل اس کی ترقی مدارج کی ایک بنیاد تھی۔مگر اوائل میں یوسف نادانوں کی نظر میں حقیر اور ذلیل ہو گیا تھا اور آخر خدا نے اس کو ایسی عزت دی کہ اس کو اسی ملک کا بادشاہ بنا کر قحط کے دنوں میں وہی لوگ غلام کی طرح اس کے بنادئے جو غلامی کا داغ بھی اس کی طرف منسوب کرتے تھے۔پس خدا تعالیٰ مجھے یوسف قرار دے کر یہ اشارہ فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی میں ایسا ہی کروں گا۔اسلام اور غیر اسلام میں روحانی غذا کا قحط ڈال دوں گا۔اور روحانی زندگی کے ڈھونڈنے والے بجز اس سلسلہ کے کسی جگہ آرام نہ پائیں گے۔اور ہر ایک فرقہ سے آسمانی برکتیں چھین لی جائیں گی۔اور اسی بندہ درگاہ پر جو بول رہا ہے ، ہر ایک نشان کا انعام ہو گا۔پس وہ لوگ جو اس روحانی موت سے بچنا چاہیں گے، وہ اسی بندہ حضرت عالی کی