اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 461 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 461

اسماء المهدی صفحہ 461 براہ راست “ (روحانی خزائن جلد 20 ، صفحہ 401 - حاشیہ تجلیات البیه ) میں اسی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ اس نے ابراہیم سے مکالمہ و مخاطبہ کیا۔اور پھر اسحاق سے اور اسمعیل سے اور یعقوب سے اور یوست صلى الله اور موسیٰ سے اور مسیح ابن مریم سے۔اور سب کے بعد ہمارے نبی علی سے ایسا ہمکلام ہوا کہ آپ پر سب سے زیادہ روشن اور پاک وحی نازل کی۔ایسا ہی اس نے مجھے بھی اپنے مکالمہ مخاطبہ کا شرف بخشا۔مگر یہ شرف مجھے محض آنحضرت ﷺ کی پیروی سے حاصل ہوا۔اگر میں آنحضرت ﷺ کی امت نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ و مخاطبہ ہرگز نہ پاتا۔کیونکہ اب بجز محمد سمی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں۔شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا۔اور بغیر شریعت کے نبی ہوسکتا ہے۔مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔پس اس بناء پر میں امتی بھی ہوں اور نبی بھی۔میری نبوت یعنی مکالمہ مخاطبہ الہیہ آنحضرت ﷺ کی نبوت کا ایک ظل ہے۔اور بجز اس کے میری نبوت کچھ بھی نہیں۔وہی نبوت محمد یہ ہے جو مجھ میں ظاہر ہوئی۔اور چونکہ میں محض ظل ہوں اور امتی ہوں اس لئے آنجناب کی اس سے کچھ کسر شان نہیں۔“ س: (روحانی خزائن جلد 20، صفحہ 412-411 - تجلیات الہیہ ) جبکہ آنحضرت مو مثیل موسیٰ ہیں اور آپکے خلفاء مثیل ے