اسماء المہدی علیہ السلام — Page 454
اسماء المهدی صفحہ 454 ساتھ بہت سامان مثل گھوڑے وگاڑیوں ورتھوں کے ہے۔اور وہ ہمارے بہت قریب آگیا ہے۔میرے ساتھی بنی اسرائیل بہت گھبرائے ہوئے ہیں۔اور اکثر ان میں سے بے دل ہو گئے ہیں۔اور بلند آواز سے چلا تے ہیں کہ اے موسیٰ ہم پکڑے گئے۔تو میں نے بلند آواز سے کہا: كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ - ( تذکر طبع چہارم ، صفحہ 373) میں کبھی آدم ، کبھی موسیٰ ، کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں ، نسلیں ہیں میری بے شمار ترجمہ: ہرگز نہیں، یقیناً میرا رب میرے ساتھ ہے جو میری راہنمائی فرمائے گا۔