اسماء المہدی علیہ السلام — Page 410
اسماء المهدی صفحہ 410 يَا مَسِيحَ اللَّهِ عَدْوَانَا“ مسیح الله اے اللہ کے مسیح ہماری شفاعت کر۔( تذکر طبع چہارم - صفحه 635 و مسیح کے نام کی وجہ جیسا کہ روایت کی گئی ہے یہ ہے کہ وہ دین کی اشاعت کے لئے تلوار اور نیزہ سے کام نہیں لے گا بلکہ تمام مدار اُس کا آسمانی برکتوں کے چھونے پر ہوگا۔اور اس کا حربہ قسم قسم کی تفرع اور دعا ہوگی۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 92-91۔ترجمہ عربی عبارت از نجم الھدی) ر مسیح کے لفظ سے مراد احادیث کے رو سے دو مسیح ہیں۔ایک مسیح ظالم آخری زمانے میں آنے والا۔اور ایک مسیح عادل اُسی زمانہ میں آنے والا۔پس وہ شخص جو رڈی طریقوں سے کام چلاتا اور زمین کی ہر ایک ناپا کی کو ذلیل حیلوں کے ساتھ چھوتا اور طرح طرح کی تحریف اور مکر اور تلبیس اور فریب سے کام لے گا اور تمام قسم کے دجل اور فسق سے باطل کی تائید کرے گا۔پس وہ مسیح دجال ہے اور کام اس کا تزویر اور گمراہ کرنا ہے۔مگر جو شخص اپنا ہر ایک امر خدا تعالیٰ کے سپر د کرے گا اور قطع اسباب کر کے دعا پر زور ڈالے گا اور اسباب سے مسبب کی طرف دوڑے گا یہاں تک