اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 351 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 351

اسماء المهدی صفحہ 351 ” جیسا کہ کرشن کی صفات میں سے روڈر گوپال ہے یعنی سو روں کو ہلاک کرنے والا اور گائیوں کو پالنے والا۔ایسا ہی کلکی اوتار ہوگا۔یہ ایک کرشن کی صفات کی نسبت استعارہ ہے کہ وہ درندوں کو ہلاک کرتا تھا یعنی سوروں اور بھیڑیوں کو اور گائیوں کو پالتا تھا یعنی نیک آدمیوں کو۔اور عجیب بات ہے کہ مسلمان اور عیسائی بھی آنے والے مسیح کی نسبت یہی صفات روڈر گوپال کے جو کلکی اوتار کی صفت ہے، قائم کرتے ہیں۔اس جگہ یہ مراد نہیں ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے سو روں کو قتل کرے گا یا گائیوں کی حفاظت کرے گا۔بلکہ یہ مراد ہے کہ زمانہ کا دور ہی ایسا آجائے گا اور آسمانی ہوا شریروں کو نابود کرتی جائے گی۔اور نیک بڑھیں گے اور پھولیں گے اور زمین کو پُر کریں گے۔تب اس مسیح پر روڈر گوپال کا اسم صادق آجائے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 17 ، صفحہ 317-316 حاشیہ تحفہ گولڑویہ )