اسماء المہدی علیہ السلام — Page 350
اسماء المهدی صفحہ 350 الہام ہوا تھا کہ " ہے کرشن روز ر گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے۔سو میں کرشن سے محبت کرتا ہوں۔کیونکہ میں اس کا مظہر ہوں۔اور اس جگہ ایک اور راز درمیان میں ہے کہ جو صفات کرشن کی طرف منسوب کئے گئے ہیں ( یعنی پاپ کا نشٹ کرنے والا اور غریبوں کی دلجوئی کرنے والا اور ان کو پالنے والا ) یہی صفات مسیح موعود کے ہیں۔پس گویا روحانیت کے رو سے کرشن اور مسیح موعود ایک ہی ہیں۔صرف قومی اصطلاح میں تغایر ہے۔(روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 229-228 لیکچر سیالکوٹ) ” خدا تعالیٰ نے کشفی حالت میں بارہا مجھے اس بات پر اطلاع دی ہے کہ آریہ قوم میں کرشن نام ایک شخص جو گزرا ہے۔وہ خدا کے برگزیدوں اور اپنے وقت کے نبیوں میں سے تھا اور ہندوؤں میں اوتار کا لفظ درحقیقت نبی کے ہی ہم معنے ہے اور ہندوؤں کی کتابوں میں ایک پیشگوئی ہے۔اور وہ یہ کہ آخری زمانہ میں ایک اوتار آئے گا جو کرشن کے صفات پر ہوگا۔اور اسکا بروز ہوگا۔اور میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ میں ہوں۔کرشن کی دو صفت ہیں۔ایک روڈر یعنی درندوں اور سؤروں کو قتل کرنے والا یعنی دلائل اور نشانوں سے۔دوسرے کو پال یعنی گائیوں کو پالنے والا یعنی اپنے انفاس سے نیکوں کا مددگار۔اور یہ دو صفتیں مسیح موعود کی صفتیں ہیں۔اور دو یہی دونوں صفتیں خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہیں“۔(روحانی خزائن جلد 17 ، صفحہ 317 حاشیہ در حاشیہ تحفہ گولڑویہ )