اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 349 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 349

اسماء المهدی صفحہ 349 ایسا ہی راجہ کرشن کے رنگ میں بھی ہوں۔جو ہندو مذہب کے تمام اوتاروں میں سے ایک بڑا اوتار تھا۔یا یوں کہنا چاہئے کہ روحانی حقیقت کے رو سے میں وہی ہوں۔یہ میرے خیال اور قیاس سے نہیں ہے بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا خدا ہے اس نے یہ میرے پر ظاہر کیا ہے۔اور نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ مجھے بتلایا ہے کہ تو ہندوؤں کے لئے کرشن اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مسیح موعود ہے۔میں جانتا ہوں کہ جاہل مسلمان اس کو سن کر فی الفور یہ کہیں گے کہ ایک کا فر کا نام اپنے اوپر لے کر کفر کو صریح طور پر قبول کیا ہے۔لیکن یہ خدا کی وحی ہے جس کے اظہار کے بغیر میں رہ نہیں سکتا کیونکہ جولوگ خدا کی طرف سے ہوتے ہیں وہ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے۔اب واضح ہو کہ راجہ کرشن جیسا کہ میرے پر ظاہر کیا گیا ہے۔درحقیقت ایک ایسا کامل انسان تھا جس کی نظیر ہندوؤں کے کسی رشتی اور اوتار میں نہیں پائی جاتی۔اور اپنے وقت کا اوتار یعنی نبی تھا۔جس پر خدا کی طرف فة سے روح القدس اترتا تھا۔وہ خدا کی طرف سے متمند اور با اقبال تھا۔جس نے آریہ ورت کی زمین کو پاپ سے صاف کیا۔وہ اپنے زمانہ کا در حقیقت نبی تھا جس کی تعلیم کو پیچھے سے بہت باتوں میں بگاڑ دیا گیا۔وہ خدا کی محبت سے پر تھا۔اور نیکی سے دوستی اور شر سے دشمنی رکھتا تھا۔خدا کا وعدہ تھا کہ آخری زمانہ میں اس کا بروز یعنی اوتار پیدا کرے۔سو یہ وعدہ میرے ظہور سے پورا ہوا۔مجھے منجملہ اور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی