اسماء المہدی علیہ السلام — Page 345
اسماء المهدی صفحه 345 وو دکھلائے جائیں اور دوسرے پہلو میں ان کے مذہب اور ان کے اصولوں کا واقعات حقہ سے تمام تانا بانا توڑ دیا جائے اور ثابت کر دیا جائے کہ حضرت مسیح کا مصلوب ہونا اور پھر آسمان پر چڑھ جانا دونوں باتیں جھوٹ ہیں۔یہ طرز ثبوت ایسی ہے کہ بلاشبہ اس قوم میں ایک زلزلہ پیدا کر دیگی کیونکہ عیسائی مذہب کا تمام مدارکفارہ پر ہے اور کفارہ کا تمام مدار صلیب پر اور جب صلیب ہی نہ رہی تو کفارہ بھی نہ رہا اور جب کفارہ نہ رہا تو مذہب بنیاد سے گر گیا“۔- (روحانی خزائن جلد 15 ص 166 169۔تریاق القلوب) دو وو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسر صلیب کے لئے جن اسباب و ذرائع کو اختیار فرمایا اور جس طرح صلیبی عقائد کو پاش پاش فرمایا اسکی تفصیلات جاننے کے لئے حضور علیہ السلام کی مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ از بس ضروری ہے: مسیح ہندوستان میں چشمہ مسیحی تریاق القلوب" " جنگ "مقدس"۔کتاب البرية" وغیرہ۔مسیح موعود کا کام کسر صلیب کے ساتھ قتل فترمر بھی بیان کیا گیا ہے۔اس خنزیر سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ آپ سے اللہ تعالیٰ نے یہ کام بھی لیا۔چنانچہ ڈاکٹر الیگزینڈر ڈوئی آف امریکہ کی ہلاکت پر جو شدید ترین معاند اسلام اور بدترین دشمن اسلام تھا ، آپ فرماتے ہیں کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کی ہلاکت کی خبر ہمارے پیارے آقا و مولیٰ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں: