اسماء المہدی علیہ السلام — Page 313
اسماء المهدی صفحہ 313 عیسیٰ تقدیر الہی میں قرار پا چکا تھا کہ ایسے یہودی اس امت میں بھی پیدا ہوں گے۔پس اس لئے میرا نام عیسی رکھا گیا۔جیسا کہ حضرت بیٹی کا نام الیاس رکھا گیا تھا۔چنانچہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔پس عیسی کی آمد کی پیشگوئی اس امت کے لئے ایسی ہی تھی جیسا کہ یہودیوں کے لئے حضرت بیٹی کی آمد کی پیشگوئی۔غرض یہ نمونہ قائم کرنے کے لئے میرا نام عیسی رکھا گیا۔اور نہ صرف اس قدر بلکہ اس عیسی کے مکذب جو اس امت میں ہونے والے تھے ، ان کا نام یہو درکھا گیا۔چنانچہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں انہیں یہودیوں کی طرف اشارہ ہے۔یعنی وہ یہودی جو اس امت کے عیسی کے منکر ہیں۔جو ان یہودیوں کے مشابہ ہیں جنہوں نے حضرت عیسی کو قبول نہیں کیا تھا۔پس اس طور سے کامل درجہ پر مشابہت ثابت ہوگئی کہ جس طرح وہ یہودی جو الیاس نبی کی دوبارہ آمد کے منتظر تھے، حضرت عیسی پر محض اس عذر سے کہ الیاس دوبارہ دنیا میں نہیں آیا ایمان نہ لائے۔اسی طرح یہ لوگ اس امت کے عیسی پر محض اس عذر سے ایمان نہ لائے کہ وہ اسرائیکی میسی دوبارہ دنیا میں نہیں آیا۔پس ان یہودیوں میں جو حضرت عیسی پر ایمان نہیں لائے تھے۔اس وجہ سے کہ الیاس دوبارہ دنیا میں نہیں آیا۔اور ان