اسماء المہدی علیہ السلام — Page 291
اسماء المهدی ظلی نبی صفحہ 291 میں خدا کا ظلی اور بروزی طور پر نبی ہوں اور ہر ایک مسلمان کو دینی امور میں میری اطاعت واجب ہے۔دو 66 (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 95 - تحفہ الندوہ) چونکہ متبع سنن آں سرور کائنات کا اپنے غایت اتباع کے جہت سے اس شخص نورانی کے لئے کہ جو د جو دیا جود حضرت نبوی ہے، مثل کل کے ٹھہر جاتا ہے۔اس لئے جو کچھ اس شخص مقدس میں انوار الہیہ پیدا اور ہو یدا ہیں۔اس کے اس ظلت میں بھی نمایاں اور ظاہر ہوتے ہیں اور سایہ میں اس تمام وضع اور انداز کا ظاہر ہونا کہ جو اس کے اصل میں ہے، ایک ایسا امر ہے کہ جو کسی پر پوشیدہ نہیں۔ہاں سایہ اپنی ذات میں قائم نہیں اور حقیقی طور پر کوئی فضیلت اس میں موجود نہیں بلکہ جو کچھ اس میں موجود ہے وہ اس سے شخص اصلی کی ایک تصویر ہے جو اس میں نمودار اور نمایاں ہے۔پس لازم ہے کہ آپ یا کوئی دوسرے صاحب اس بات کو حالت نقصان خیال نہ کریں کہ کیوں آنحضرت ہے کے انوار باطنی ان کی امت کے کامل متبعین کو پہنچ جاتے ہیں۔اور سمجھنا چاہئے کہ اس انعکاس انوار سے جو جو بطریق افاضہ دائمی نفوس صافیہ امت محمدیہ پر ہوتا ہے دو بزرگ امر پیدا ہوتے ہیں۔