اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 263 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 263

اسماء المهدی صفحہ 263 کرتے ہوئے فرماتے ہیں: غرض قرآن شریف کی زبر دست طاقتوں میں سے ایک یہ طاقت ہے کہ اس کی پیروی کرنے والے کو معجزات اور خوارق دئے جاتے ہیں اور وہ اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ دنیا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔چنانچہ میں یہی دعویٰ رکھتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ اگر دنیا کے تمام مخالف کیا مشرق کے اور کیا مغرب کے ایک میدان میں جمع ہو جائیں اور نشانوں اور خوارق میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اور توفیق سے سب پر غالب رہوں گا۔اور یہ غلبہ اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ میری روح میں کچھ زیادہ طاقت ہے۔بلکہ اس وجہ سے ہوگا کہ خدا نے چاہا ہے کہ اس کے کلام قرآن شریف کی زبر دست طاقت اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کی روحانی قوت اور اعلیٰ مرتبت کا میں ثبوت دوں۔اور اس نے محض اپنے فضل سے نہ میرے کسی ہنر سے مجھے یہ توفیق دی ہے کہ میں اس کے عظیم الشان نبی اور اس کے قوی الطاقت کلام کی پیروی کرتا ہوں اور اس سے محبت رکھتا ہوں اور وہ خدا کا کلام جس کا نام قرآن شریف ہے جو ربانی طاقتوں کا مظہر ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں۔اور قرآن شریف کا وعدہ یہ ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرى فِى الْحَيَوةِ الدُّنْيَا اور یہ وعدہ ہے کہ ايَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ اور یہ وعدہ ہے کہ وَيَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا۔اس وعدہ کے موافق خدا نے یہ سب مجھے عنایت کیا ہے۔اور ترجمہ ان آیات کا یہ ہے کہ جو لوگ قرآن شریف پر ایمان