اسماء المہدی علیہ السلام — Page 257
اسماء المهدی صفحه 257 سلطان المشرق احادیث میں کئی قسم کے مہدیوں کی طرف اشارہ ہے اور مولویوں نے تمام احادیث کو ایک ہی جگہ خلط ملط کر کے گڑ بڑ ڈال دیا ہے۔اور اختلاط روایات کی وجہ سے اور نیز قلت تذبر کے باعث سے ان پر امر مشتبہ ہو گیا ہے۔ورنہ چودھویں صدی کا مہدی جس کا نام سلطان المشرق بھی ہے۔خصوصیت کے ساتھ احادیث میں بیان کیا گیا ہے۔جس کے جہاد روحانی جہاد ہیں اور جود قابلیت تامہ کے پھیلنے کی وجہ سے عیسیٰ کی صفت پر نازل ہوا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 4، صفحہ 380-379۔نشان آسمانی )