اسماء المہدی علیہ السلام — Page 255
اسماء المهدی صفحہ 255 کہ گویا کہ وہ ذوالفقار علی کرم اللہ وجہہ ہے جو پھر ظاہر ہوگئی ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ امام سلطان القلم ہوگا۔اور اس کی قلم 66 ذوالفقار کا کام دے گی۔“ وو (روحانی خزائن جلد 4، صفحہ 375- نشان آسمانی) یہ عاجز بھی خالی نہیں آیا بلکہ مردوں کے زندہ ہونے کے لئے بہت سا آب حیات خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو بھی دیا ہے۔بے شک جو شخص اس میں سے پئے گا ، زندہ ہو جائے گا۔بلا شبہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میرے کلام سے مُردے زندہ نہ ہوں اور اندھے آنکھیں نہ کھولیں اور مجزوم صاف نہ ہوں تو میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں آیا۔“ (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 335-334 ازالہ اوہام حصہ دوم ) اور اپنے منظوم کلام میں آپ فرماتے ہیں: وَقَدْ أُعْطِيتُ بُرْهَانَا كَرُمْحٍ اهُ تَنْقِيْفَ الْعَوَالِي و بِيْ بِالدَّلَائِلِ لَا السّهامِ وَقَوْلِى لَهْدَمٌ شَاجُ القُذَال (روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 595-594۔آئینہ کمالات اسلام ) اور مجھ کو نیزے جیسے دلائل دئے گئے ہیں اور ہم نے ان کو ایسا تیز کیا ہے جیسا نیزہ کی انسی کو تیز کیا جاتا ہے۔اور میری جنگ دلائل کے ساتھ ہے نہ کہ تیروں کے ساتھ اور میرا کلام تیز تلوار ہے جوکھو پر یوں کو زخمی کرتا ہے۔اسی طرح فرمایا: